سرینگر//گردوارا پربندھک کمیٹی پونچھ جنرل سیکریٹری سردار سورجن سنگھ جنہوں نے گذشتہ روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، نے جمعہ کو لال چوک سرینگر میں پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقات کی۔ وفد میں سردار راجندر سنگھ، سردار گردیو سنگھ اور سردار امرجیت سنگھ بھی موجود تھے جنہوں نے بخاری کو شا ل پیش کی اور جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز بننے کے لئے اُن کی انتھک کاو¿شوں کو سراہا۔وفد نے بخاری کی تعریف کی جنہوں نے بطوروزیر تعلیم جموں وکشمیر کے اسکولی نصاب میں پنجابی زبان کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ خاص کر سکھ طبقہ اُن کی خدمات کو نہیں بول سکتی جو انہوں نے عوامی بہبود کے لئے سرانجام دیں۔ سردار سورجن سنگھ نے اپنی پارٹی صد سے گذارش کی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پنجابی زبان کو یونین ٹیراٹری میں سرکاری زبان کا درجہ دیاجائے۔ وفد نے آنند میرایج ایکٹ جموں وکشمیر میں نافذ کرنے کی مانگ کی تاکہ وہ شادی کا اندراج کرانے کے اہل ہوسکیں۔ وفد نے جموں وکشمیر میں سکھ برادری کو اقلیتی درجہ دینے پربھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں رہائش پذیر سکھ طبقہ کے لوگ اُن مراعات سے محروم ہیں جوملک بھر میں اقلیتوں کو دی جارہی ہیں۔ سردار سورجن سنگھ نے اُمیدظاہر کی کہ اپنی پارٹی کا خطہ پیر پنجال بالخصوص پونچھ میں کیڈر مضبوط ہوگی۔انہوں نے یقین دلایاکہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے دیانتداری سے کام کریں گے۔ اس موقع پر الطاف بخاری نے وفد بالخصوص گردوارا پربندھک کمیٹی پونچھ کا جذبہ خیر سگالی کے لئے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایاکہ اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے جو بھی وعدے کئے ہیں ، اُنہیں عملی جامہ بھی پہنایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم کبھی بھی وعدوں سے انخراف نہیں کریں گے، ہم نے جووعدے کئے اُنہیں پورا کیاجائے گا، اپنی پارٹی کھوکھلے اور جذباتی نعرو¿ں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ حقیقت پسندانہ ایجنڈا پر کار بند ہے“۔