ارشاد احمد
گاندربل//ضلع گاندربل کے متعدد سرکاری و نجی سکولوں میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے طلبا میں موجود ہنر کو ثابت کرنے کے لئے کھیل سرگرمیاں جاری انڈر 14سال عمر کے لڑکوں کیلئے زونل سطح کے انٹر اسکول کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ مقابلہ مڈل سکول فتح پورہ میں منعقد ہوا جس میں مذکورہ زون کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 120طلبا نے شرکت کی ۔کرکٹ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو محکمہ کے حکام نے توصیفی اسناد اور مومنٹو تقسیم کئے۔ادھر زونل فزیکل دفتر کنگن کی جانب سے بوائز مڈل سکول پرنگ میں انڈر 17سال کے لڑکوں کے لئے کھیل مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون کے 55طلبا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ادھر زونل فزیکل ایجوکیشن دفتر تولہ مولہ نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول صفاپورہ میں انڈر 17سال کے لڑکوں کے کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لئے انتخاب مہم کا انعقاد عمل میں لایا جس میں زون کے مختلف اسکولوں کے 35طلبا نے حصہ لیا۔ ادھر بوائز ہائی سکول ارچ زون گاندربل نے انڈر 14عمر اور انڈر 17سال عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے والی بال کے مقابلے کا انعقاد کیا۔