بھدرواہ //وزیر اعظم کے سکل انڈیا پروگرام کو تقویت دینے کے لئے کے وی کے کی جانب سے ’’ایکوریم بنانے اور زیبائشی مچھلیاں پالنے کو بطور ایک انٹرپرائز‘‘ کے طور پر سکل ڈیولپمنٹ تربیت کا سہ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس تربیت میں ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ دیہات کے 21نوجوانوں بشمول11خواتین نے ایکوریم بنانے اور زیبائشی مچھلیاں پالنے کی بنیادی تربیت زیر قیادت انچارج کے وی کے ڈوڈہ ڈاکٹر رونیت کور حاصل کی۔ سہ روزہ تربیتی پروگرام میں ڈاکٹر این پال نے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کی اہمیت پر جانکاری دی،تاکہ ضلع کے نوجوانوں کو روزگار مہیا ہو ۔تکنیکی سیشن کا آغاز ڈاکٹر جھا کی جانب سے الیکٹرانک ڈیمانسٹریشن اور لیکچر کے ساتھ شروع کیا گیا، جسکے بعد عملی سیشن شروع کیا گیا۔،جہاں پر شرکا کو ایکویریم نصب کرنے اور مختلف ایکوپمنٹ کی جانکاری دی گئی۔ پروگرام کے اختتامی دن پر لیکچر ،بحث و مباحثہ اور زیبائشی مچھلیوں کے نسل و افزائش پر بھی جانکاری فراہم کی گئی۔کورس کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر گھنیشام جھا نے کہا کہ یہ باعث مسرت ہے کہ دور دراز علاقہ کے نوجواں ، خصوصاً خواتین نے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے اپنانام درج کیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خواتین زیبائشی مچھلیاں پالے کے پیشہ کو اپنے نے کیلئے کتنی بے تاب ہیں۔سینئر سائنس دان ڈاکٹر اے ایس چاڑک نے شرکا ء کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں نئے اور جدید اقتصادی وینچر کو اپنانے کے لئے اپنے اسٹارٹ ۔اپ کے تحت کاروبار شروع کریں، جسکے لئے انہوں نے تمام مطلوبہ تکنیکی مہارت فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔پروگرام کا اختتام شرکا سے فئیڈ بیک حاصل کرنے اور اسناد کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا ۔