نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر ملک کی داخلی سلامتی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ میں فورس کے ٹریننگ سینٹر میں جمعہ کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے زیر اہتمام چلائی جانے والی 'آل انڈیا ٹری پلانٹیشن مہم -2021' کے تحت ایک کروڑ پودا لگانے کے بعد مسٹر شاہ نے کہا کہ ‘‘پہلے اس فورس پر داخلی سلامتی کی ذمہ داری تھی ، پھر فسادات کو روکنے کی ذمہ داری آئی ، پھر بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ساتھ لڑنے کی ذمہ داری آئی یا شمال مشرق میں کام کرنے کی ذمہ داری آئی، کشمیر میں کام کرنے کی ذمہ داری آئی ، سی آر پی ایف کے جوانوں ے ہر ضرورت کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال کر ہر توقع کو پورا کرنے کا کام کیا ہے اور ہر محاذ پر سی آر پی ایف کے فتح کا جھنڈا فخر سے بلند کیا ہے ۔