سرینگر//انتظامیہ نے منگل کے روز2کے اے ایس افسران کو سروس سلیکشن بورڈمیں بطورممبر تعینات کردیا ہے۔ کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری ایک سرکاری آرڈرکے مطابق عوامی مفاد میں 2 افسران نیلم کھجوریہ (کے اے ایس)،جوکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک تھیں ،کو سروس سیلکشن بورڈمیں بطورممبر تعینات کردیاگیاہے جبکہ نارائن دت ( کے اے ایس )، پروجیکٹ افسرویج ایمپلائمنٹ(اے سی )کھٹوعہ کے عہدے پرتعینات تھے ،کو تبدیل کرکے انہیں بھی سروس سلیکشن بورڈمیں ممبربنایاگیاہے ۔