واشنگٹن//امریکی دارالحکومت واشنگٹن میںایک شخص نے کیپٹل ہل کے باہر کھڑی رکاٹوں کے ساتھ کار ٹکرا دی۔ واقعے میں دو پولیس آفیسر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیپٹل کے قریب چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے دو یو ایس سی پی آفیسرز پر گاڑی چڑھا دی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام نے بتایا زخمی ہونے والے ایک آفیسر کو پولیس کار میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ دوسرے کو ایمرجنسی طبی کارکنان نے ہسپتال منتقل کیا۔واقعے کے بعد کیپٹل ہل کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔کیپٹل ہل کی عمارت کے قریب پولیس پر گاڑی چڑھانے اور چاقو سے حملہ کرنے والا اور بعد میں پولیس کی فائرنگ سے مارا جانے والا ملزم انڈیانا کا رہائشی اور ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا۔پولیس چیف نے اس کی شناخت 25 سالہ سیاہ فام نوح گرین کے نام سے کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حملہ آور انتہا پسند تنظیم کے سربراہ سیاہ فام قوم پرست لوئی فرا خان کا پیروکار تھا۔