سپورٹس ڈیسک
پلوامہ// کیرم، شطرنج اور ٹیبل ٹینس کے شعبوں میں تمام عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے زونل سطح کے انٹر اسکول مقابلے کل یہاں ہاکی ٹرف گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری پلوامہ میں شروع ہوئے۔ مقابلے میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں سے تقریباً 300 شرکاء، 109 لڑکوں اور 200 لڑکیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر وسیم راجہ مہمان خصوصی تھے۔ شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ منشیات سے دور رہیں اور اس طرح وہ اس لعنت اور دیگر سماجی برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔یہ مقابلہ جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز کشمیر کی سرپرستی میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے منعقد کیا تھا۔بعد ازاں ان تعلیمی اداروں کے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔