نئی دہلی//دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی کورونا رپورٹ منفیآئی ہے۔مسٹر کیجریوال کی منگل کو دن میں کورونا کی جانچ کی گئی تھی۔شام کو آئی جانچ رپورٹ میں مسٹر کیجریوال کی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔بخار اورگلے میں خراش کی شکایت پر مسٹر کیجریوال نے خود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں بھی وزیراعلیٰ نہیں گئے تھے۔یواین آئی۔