حسین محتشم
پونچھ//راجیو شرما ممبر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ کو کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کا سامان وقف کیا۔ غور طلب ہے کہ راجیو شرما ممبر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے چند روز قبل پونچھ کے دورے کے دوران کلب کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متاثر ہو کر ان کو یونیفارم اور دیگر کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا عہد کیا تھا جس کے بعد چند روز پہلے یہ سامان قلب کو دستیاب ہوا ہے۔کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ محمد طارق خان نے اس اقدام کے لیے ممبر اسپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر موجود پردیپ کھنہ، رمیز طارق، امتیاز سلاریہ کونسلر اور شہناز خان سینئر والی بال کھلاڑی اور NIS کوالیفائیڈ والی بال کوچ نے بھی موصوف کا شکریہ ادا کیا۔