بارہمولہ//کھیلوانڈیاسرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کیلئے یہاں چیف ایگزیکیٹوافسرگلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ کے دوران کھیلوں کے ایجنڈاپرغورکیاگیا۔میٹنگ میں گلمرگ کے ہوٹلوں کے نمائندے بھی تھے،جنہوں نے آنے والی کھیلوں کیلئے قیام کے جامع انتظامات پراپنی رائے پیش کی۔ سبھی ہوٹل مالکان نے تقریب کیلئے لازمی قیام کی سہولیات کوبہم رکھنے کے عزم کااظہار کیا۔میٹنگ کے دوران شرکاء کے اجتماعی عزم سے یہ بات عیاں ہوئی کہ ان کھیلوںکے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقین کوشاں ہیں۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت گلمرگ،ایگزیکیٹوافسر گلمرگ ٹنگمرگ میونسپل کمیٹی،ڈویژنل سپورٹس افسراورگلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دیگرحکام موجودتھے۔