ڈوڈہ //ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی جانب سے ضلع میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے مرکزی معاونت والی سکیم ’’کھیلو انڈیا ‘‘ کے تحت رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ میں ایک عظیم سپورٹس فیسٹول منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ کی قیادت میں مراتھن سپورٹس فیسٹول کے دوران منعقد کئے جا رہے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لئے انفراسٹرکچر کے رتبہ کا جائزہ لیا گیا ۔اجلا س میں بتایا گیا کہ بلاک سطح پر والی بال، کھو کھو ،کبڈی ،کُشتی وغیرہ ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیںگے، جس کے بعد ایک جامع تشہیری مہم چلائی جائے گی ،تاکہ ضلع بھر میں سپورٹس پرسنز کی صلاحیت کو کھوج نکالا جائے۔ڈی سی نے یوتھ سروسز اور سپورٹس کو اس جامع پروگرام کے لئے جنگی بنیادوں پر تیاریاں شروع کرنے اور نشادہی والے تمام مقامات پر سپورٹس کٹ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضلع کے تمام بلاکوں اور تحصیلوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے سپورٹس انفراسٹریکچر کو فروغ دے رہا ہے۔اجلاس میں اے ڈی سی محمد حنیف ملک ،اے سی ڈی انگریز سنگھ ، چیف پلاننگ افسر پرشوتم کمار،سی ای او ۔ڈی وائی ایس ایس او ،پرنسپلوں ،بی ڈی اوز،ہیڈ ماسٹروں اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔