کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ امام دین نے کل 57طلباء کے ایک گروپ کو ٹریکنگ مہم کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کپواڑہ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ریفریشر کورسز کے لئے 70 رہبرکھیل اور 30انتظامی عملے کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔طلباء ، جو ضلع کے 13زونوں کی نمائندگی کرتے ہیں، 5روزہ ٹریکنگ پروگرام کے دوران ٹیٹوال علاقوں میں جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امام دین نے طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ٹریکنگ مہم سے بھرپور استفادہ کریں کیونکہ اس کا دائرہ مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی نشوونما کے علاوہ ٹریکنگ طلباء میں اتحاد کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر جتیندر سنگھ، تحصیلدار کپوارہ اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔