جموں//جموں کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز کے ذیلی دفترکٹھوعہ کی جانب سے ’گوجری ڈانس اورموسیقی “پروگرام کااہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پر سماجی کارکن فرمان علی مہمان خصوصی تھے جبکہ چوہدری کرم دین نامورگوجری ادیب مہمان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر ایس اوسی اے ،کلچرل اکادمی کٹھوعہ سنجیوگپتانے کہاکہ اکادمی مختلف زبانوں بشمول گوجری کی ترقی کےلئے وقتاً فوقتاً ایسے پروگراموں کاانعقادکرتی آرہی ہے اوراپنے مشن کوجاری رکھتے ہوئے اکادمی نے یہ پروگرام منعقدکیا۔اس دوران مقررین نے گوجری زبان میں موسیقی اورڈانس کولو ک ورثہ قراردیتے ہوئے اس کے تحفظ کےلئے کاوشوں پرزوردیا۔اس دوران کثیرتعدادمیں لوگوں نے گوجری ڈانس اورموسیقی پروگرام کالطف اٹھایا۔مزمل شاہ اورپارٹی نے گوجری گیت ”میرودیش مہان‘پروگرام پیش کیا۔اس کے علاوہ وسیم انجم اورانیساکریم نے بھی موسیقی کے پروگرام پیش کئے۔