نیوز ڈیسک+محمد تسکین
جموں+بانہال// کٹھوعہ ضلع میں ایک اسکول کے باہر تیز رفتار کار کی زد میں آکر ایک 17 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ طلباء جموںپٹھانکوٹ ہائی وے کے ساتھ بروال موڑ پر ایک بس کا انتظار کر رہے تھے ،جب تقریباً 12.45 بجے ،ایک کار جو پنجاب سے جموں جا رہی تھی ، ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بچوں سے ٹکرایا۔حکام نے بتایا کہ نہال پور پلی موڑ کی رہائشی بومیکا ہنس کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ نو طالب علم زخمی ہو گئے۔زخمی طلباء جن کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں، کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک طالب علم جس کو شدید چوٹیں آئیں بعد میں خصوصی علاج کے لیے پٹھان کوٹ ریفر کر دیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کٹھوعہ میں ہونے والے المناک سڑک حادثے سے انتہائی دکھ ہوا ۔ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، میری دعا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چھوٹے بچے جلد صحت یاب ہوں۔ ضلع انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ادھرسرینگرجموں شاہراہ پر رام بن کے کاؤباغ علاقے کے قریب پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ٹینکر ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ پیر کی صبح ایک گیس ٹینکر زیر نمبرJK02BE-6628 سرینگر کی طرف جا رہا تھا، حادثے کا شکار ہوا،جے کے نتیجے میں ڈرائیور امتیاز احمد ولد عبدالقیوم وانی ساکن واگن بانہال شدید زخمی ہوا اوراسپتال پہنچنے پر دم توڑ بیٹھا۔
کٹھوعہ میں کار نے سکولی بچوں کو روندھ ڈالا، طالبہ ہلاک، 9زخمی | رام بن میں گیس ٹینکر کو حادثہ، ڈرائیور لقمہ ٔاجل