نئی دہلی//بارڈ ر روڈ آرگنائزیشن کی جانب سے کٹھوعہ میں 5 نئے پلوں کی تعمیرکاکام تکمیل کے قریب ہے اوریہ پل رواں سال کے آخراورنئے سال کے آغازکے موقعہ پر قابل استعمال ہوجائیں گے۔ان خیالات کااظہار مرکزی وزیر (آزادانہ چارج)برائے نارتھ ایسٹرن ریجن ،ایم اوایس پی ایم او، پرسنل ،پبلک گریوینس اینڈپنشن ،اٹامک انرجی اینڈسپیس ڈاکٹرجتندرسنگھ نے بی آراوکی جانب سے کٹھوعہ میں جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کاجائزہ لینے کے بعدکیا۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سکھ بیرسنگھ بادل نے ڈاکٹرجتندرسنگھ سے ملاقات کی اور پنجاب اورجموں وکشمیرکے مشترکہ مفادوالے پروجیکٹوں بالخصوص کٹھوعہ کے پروجیکٹوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اس دوران شاہ پورکنڈی اوراوج ملٹی پرپز پروجیکٹس کے بارے میں تفصیل سے غوروخوض کیاگیا۔اس دوران سکھبیرسنگھ بادل نے ڈاکٹرجتندرسنگھ کامثبت ردعمل کےلئے ان کاشکریہ اداکیا۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق کٹھوعہ میں بی آراوجی کی جانب سے شروع کیے گئے پروجیکٹ جوتکمیل کے قریب ہیں ان میں بائیں برج ،پیرول۔کورے پنو۔راج پورہ ۔پیرول راج پورہ روڈ ،توقع ہے کہ ستمبرمیں کھل جائے گا۔اس کے علاوہ بسنتربرج ،راج پورہ مڑوال ۔پنگادور ۔کازوے پھل پوربھی دسمبرمیں مکمل ہونے کاامکان ہے۔ڈاکٹرجتندرسنگھ نے بادل کوبتایاکہ کیڑیاں۔گنڈیال برج بھی اسی سال اکتوبرمیں قابل کارہوگاجس سے کٹھوعہ اورپٹھانکوٹ کے درمیان ہائی وے کاراستہ 45 منٹ کم ہوجائے گا۔