کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ کی سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی اضافی کٹوتی اوربالخصوص شام کے وقت بجلی کاگل ہونے کے سبب لوگوں کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ موسم سرما کے دنوں میں شدید سردی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی علاقوں میں شام ہوتے ہی گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے تاہم بجلی کے غیرمعقول شیڈول اوراضافی کٹوتی کی وجہ سے لوگوں میں محکمہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔کٹھوعہ کے سرحدی علاقہ جات کے کہناہے کہ گذشتہ 25سالوں سے ہم بجلی کی عدم دستیابی کی مشکلات جھیل رہے ہیںاورخاص طورپرموسم سرماکے شروع ہوتی ہی یہاں پربجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوجاتی ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ اسوقت بچوں کے امتحانات چل رہے ہیں او رمحکمہ بجلی نے بچوں کوانہیں گھپ اندھیرے میں پڑھائی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اس سلسلے میںایکس ای این کٹھوعہ نے کہاکہ بجلی کٹوتی سے متعلق گورنمنٹ پالیسی ہے اسی کے مطابق پوری ریاست میں بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قلت دور کرنے میں وقت لگے گا اور کہا کہ بجلی کے شیڈول کو تبدیل کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے۔