کٹھوعہ// اپنی دیر ینہ مانگو ں کو لیکر ضلع کٹھوعہ میں سینکڑوںکی تعداد میںمحکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ نے مشترکہ طورپر ایسوسی ایشن جے اینڈ ٹیچرز یونٹ بینر کے تلے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا ۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اساتذہ ایسوسی کے صدر نے حکومت کی شدید الفاظ میں تنقیدکرتے ہوئے استاتذہ کے تئیں اپنائے جارہے رویے پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاہے کہ ذمہ دار انتظامیہ اساتذہ کی موجودہ صورتحال کیلئے ذمہ دارہے ہیں۔ انہوں نے سرکار پرالزام عائدہے کہ سرکار اساتذہ طبقہ کے ساتھ امتیازی اور سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے جو کہ ناقابل برداشت اورقابل مذمت ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں جن میں ہیر انگر‘بنی ‘بسوہلی وغیرہ شامل ہیں سے سینکڑوں کی تعداد میںاساتذہ آئے ہوئے تھے اوراس دوران مانگوں کے حق میںمظاہرہ کرتے ہوئے سرکار سے اساتذہ کی تنخواہوںمیں فوری طورپر تفاوت دورکرنے وساتویں پے کمیشن لاگو کرنے کی اپیل کی ۔