رام بن // ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کیلئے مہم جاری ہے اور جمعہ کو ضلع کی انفورسمنٹ ٹیموں نے بغیر ماسک کے گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پرلوگوں سے 29900روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے پر ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ جمعہ کے روز ضلع میں 75 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی دوائیاں دی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بٹ کی طرف سے جاری یومیہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 113 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 283 آر ٹی پی سی آر اور 865 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع میں ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 75 افراد کو کوڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔
۔