اننت ناگ//کوکرناگ میں کرنٹ لگنے سے ایک معمر خاتون لقمہ اجل بن گئی۔54 سالہ عائشہ بیگم زوجہ محمد شفیع ڈار کچن میں کھانا بنا رہی تھی جس دوران خاتون کو کرنٹ کا جھٹکا لگا اور بری طرح جھلس گئی۔اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔خاتون کی نعش آبائی گھر پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔