رام بن// ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے نفاذ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیارات میں معائنے کے دوران 35ہزار800 روپے جرمانہ وصول کیا ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کووڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ بدھ کے روز ضلع رام بن میں 73 اور افراد کو پہلی اور دوسری کووڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے ضلع میںنامزدویکسی نیشن مراکز میں 73 افراد کو کوڈ ویکسین پلانے کے علاوہ 248 آر ٹی-پی سی آر اور 683 RAT نمونوں سمیت 931 نمونے اکٹھے کیے ہیں۔