نئی دہلی //صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بینگلورو میں تیرہویں ایرو انڈیا شو کی کل اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے ایرو انڈیا 2021 کو دفاعی شعبے میں اور عالمی سطح پر ایرو اسپیس سیکٹروں میں بھارت کی ہمیشہ بڑھتی ہوئی قوت کا ایک زندہ ثبوت قرار دیا۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دفاعی شعبے میں بھارت کو اعلیٰ ترین ملکوں میں مقام دلانے کی غرض سے کئے گئے کئی پالیسی اقدامات خودکفالت اور برآمد کے فروغ کے دونوں مقاصد کو پورا کریں گے۔