اظہرحسین
کولگام// ضلع کولگام میں پنسک سلات چمپئن شپ دوسری بار ضلع میں منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔چمپئن شپ کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کولگام میں کیا گیا تھا ۔اختتامی تقریب میں مونسپل کونسل کولگام چیئرمین منیب احمد زرگر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔انکے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کولگام جی ایم بٹ اور یوتھ سروس اینڈ سپورٹس فسر کولگام مشتاق احمد پانپوری، مہمان ذی وقار کے طور شرکت کی۔ پرنسپل شری چاند کرشن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چمپئن شپ میں جونیئر،سب جونیئر ،سینئر اور پریٹین کے کم عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پنسک سلات ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کولگام ڈاکٹر محمد اکبر نے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔انھوں نے کہا کہ جس بھی کھلاڑی نے اس چمپئن شپ میں میڈل حاصل کیا ہے، انکے لئے با ضابطہ طور پر کوچنگ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔