سرینگر// انتظامیہ نے ہفتہ کو کپوارہ اور کولگام میں ایس ایس پیز کی نئی تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں انتظامیہ کی مفاد میں فوری طور پر لائی گئیں۔ آئی پی ایس افسر اور ایس ایس پی کولگام گریندر پال سنگھ کو تبدیل کرکے مزید تقرری کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایس ایس پی کپوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں ایس ایس پی کولگام تعینات کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی میں تعینات ایس ایس پی(ٹیکنیکل) یوگل کمار منہاس کو تبدیل کرکے ایس ایس پی کپوارہ تعینات کیا گیا ہے۔