سری نگر//پیرا سپورٹس ہفتہ کی سرگرمیاںسپورٹس اسٹیڈیم، کولگام میں اختتام پذیر ہوئیں جہاں ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی موجودگی میں اختتامی تقریبات اور تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یکم مئی سے ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس میں ضلع بھر سے ہر عمر کے 300 سے زائد پیرا سپورٹس پرسنز نے کرکٹ، ٹگ آف وار، کیرم، شطرنج میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بت مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، ایس ایس پی ساحل سرنگل نے اختتامی دن کیرم، ٹگ آف وار ایونٹس میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے تقریب کے انعقاد اور پیرا سپورٹس پرسنز کی قابل تعریف شرکت میں سہولت فراہم کرنے پر محکمہ کو مبارکباد دی۔انہوں نے خصوصی طور پر معذور پیرا سپورٹس پرسنز کی بھی تعریف کی جنہوں نے پہلے دن سے منعقد ہونے والی تقریبات میں اپنی شرکت سے زبردست مزاج اور جوش کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ان سے بھی بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے انہیں کھیلوں کے بہتر انفراسٹرکچر اور آسان رسائی کی فراہمی جیسے اہم مطالبات سے آگاہ کیا۔