کولمبو//سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کے پاس تقریباً پانی بھی نہیں بچا ہے ۔کولمبو اور مضافاتی علاقوں میں حالیہ مظاہروں کے دوران پولیس کی طرف سے بڑی مقدار میں آنسو گیس کے گولے استعمال کرنے کے بعد باہر کے تھانوں سے آنسو گیس کے کنستر کولمبو لے جایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ “ہمیں کولمبو کے دیگر حصوں کے پولیس اسٹیشنوں سے کہنا پڑا ہے کہ وہ اپنا اسٹاک کولمبو بھیجیں۔” انہوں نے کہا کہ پولیس نے حالیہ ہفتوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پانی کا استعمال کیا اور پولیس نے ابھی تک نیشنل واٹر سپلائی اینڈ ڈرینج بورڈ کو ادائیگی نہیں کی۔ادھرسری لنکا کی پارلیمنٹ کے قریب سڑکوں پر احتجاج کے دوران پولیس سے چوری کی گئی آنسو گیس کے 50 کنستروں کے ساتھ ایک 31 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔