سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 48ہزار 486 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11سفر کرنے والوں سمیت 308 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 15ہزار 298ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 6افراد فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4316تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 308افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ متاثرین میں 99جموں جبکہ 209کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 209متاثرین میں 8افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 201افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 209متاثرین میں سرینگر میں84، بارہمولہ میں29، بڈگام میں18 ,پلوامہ میں5،کپوارہ میں21، اننت ناگ میں16، بانڈی پورہ میں13،گاندربل میں12،کولگام میں9 اور شوپیان میں صرف2متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ95ہزار774ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میںمزید4۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والوں میں صدر اسپتال سرینگر میں 1، جی ایم سی اننت ناگ میں 1،ڈی آر ڈی او اسپتال سرینگر میں 1اور ایک ضلع اسپتال پلوامہ میں فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2214ہوگئی ہے۔ جموں میںمنگل کومزید99فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے3بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ96فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے99متاثرین میں جموں میں12، ادھمپور میں16، راجوری میں8، ڈوڈہ میں22، کٹھوعہ میں0، سانبہ میں1کشتواڑ میں20، پونچھ میں10 ,رام بن میں9اور ریاسی میں1افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119524ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ایک جی ایم سی ڈوڈہ اور ایک کیمونٹی ہیلتھ سینٹر مینڈھر میں فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2102بنی ہوئی ہے۔