نئی دہلی// ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وبا کے ایک بار پھر نئے سرے سے پھیلنے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وائرس کی دوسری لہر کے خلاف بسرعت اقدام کرکے فوراً روک تھام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر مودی نے بدھ کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے منعقد میٹنگ میں کہا،‘ہمیں کورونا کی اس ابھرتی ہوئی سکینڈ پیک کو فوراً روکنا ہوگا۔ اس غرض سے ہمیں فوراً فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا’۔ میٹنگ میں ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا کے خلاف مہم میں اب تک کی حصولیابیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا،‘ کورونا کی لڑائی میں ہم آج جہاں تک پہنچے ہیں’ اس سے آنے والا اعتماد، لاپروائی میں نہیں بدلنا چاہیے ۔