سرینگر //جموں و کشمیر میں دوسرے دن بھی وائرس سے 41افراد فوت جبکہ 3571افرادوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں 7ہزار403افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ 88افراد فوت ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 83ہزار486ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2370 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میں 41سفر کرنے والوں سمیت 3571افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ تازہ 3571افراد میں 1150جموں جبکہ 2421کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2421افراد میں سے 10متاثرین بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 2411مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔2421متاثرین میں سرینگر میں 1126، بارہمولہ میں 268، بڈگام میں 195، پلوامہ میں 99، کپوارہ میں 122، اننت ناگ میں 222، بانڈی پورہ میں 71، گاندربل میں 68، کولگام میں 188اور62متاثرین کا تعلق ضلع شوپیان سے ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 11ہزار581تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں مزید 13افراد وائرس سے فوت ہوئے جن میں 2رعناواری ، 2سکمز صورہ، 3صدر اسپتال،ایک جے وی سی بمنہ، 3ضلع اسپتال کولگام اور2ضلع اسپتال پلوامہ میں فوت ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں پرے محلہ پاندچ کا 70سالہ معمر شخص، کولگام سے تعلق رکھنے والی 72سالہ خاتون، وائے کے پورہ کولگام کا 75سالہ معمر شخص، وائے کے پورہ کولگام کی 85سالہ معمر خاتون، ترال پلوامہ کا 82سالہ معمر شخص، ترال بالا کا 75سالہ معمر شخص، دری بل عالی کدل کا 55سالہ شخص، صفاکدل سرینگر کا 55سالہ شخص، صنعت نگر کا 55سالہ شخص،راولپورہ کا 80سالہ معمر شخص، قمرواری سرینگر کا 80سالہ شخص، خانقاہ معلی کی 80سالہ معمر خاتون اوربٹہ مالو کی 60سالہ خاتون شامل ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1424ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے مزید 1150افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 31بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے آئے جبکہ 1119مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ 1150متاثرین میں ضلع جموں میں 486، ادھمپور میں 105، راجوری میں 162، ڈوڈہ میں 25، کٹھوعہ میں 120، سانبہ میں 115، کشتواڑ میں 20، پونچھ میں 45، رام بن میں 34اور ریاسی میں 38افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 71ہزار 905ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں اتوار کو مزید 28افراد وائرس سے فوت ہوئے اور اس طرح متوفین کی مجموعی تعداد 946تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 15، جی ایم سی راجورہ میں 2، جی ایم سی کٹھوعہ میں 1، جی ایم سی ڈوڈہ میں 1،ایس ایم وی ڈی این ایچ کٹرا میں 5، ای ایم سی امرتسر میں 1، سی ڈی اسپتال جموں میں 2اور ایک متاثرہ شخص کی موت گھر میں ہوئی لیکن بعد میں اس کی میت کو صورت میں اسپتال پہنچایا گیا ۔