واشنگٹن//دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار 28 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 50 ہزار 923 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 203 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 752 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 53 لاکھ 28 ہزار 902 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 610 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 625 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 21 ہزار 380 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 707 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 38 لاکھ 25 ہزار 635 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 28 ہزار 366 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار 379 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 96 ہزار 280 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 47 لاکھ 41 ہزار 759 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 99 ہزار 633 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 63 ہزار 56 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 816 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 53 ہزار 668 ہو چکی ہے۔اٹلی میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 328 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 29 ہزار ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 892 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 34 لاکھ 296 ہو چکے ہیں۔اسپین میں سے اموات 75 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 91 ہزار 394 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 421 زندگیاں نگِل چکا ہے۔
امریکہ 10 کروڑ ٹیکے لگانے والاپہلا ملک بن گیا
نیویارک//امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 10 کروڑ شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے پہلے 100 دن میں کرونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ تاہم امریکہ کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی صدر بائیڈن کا رواں ہفتے جمعے کو کہنا تھا کہ وہ لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ جو کچھ اس وبا کے خلاف حاصل کیا گیا ہے اسے ضائع مت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی شہری گھروں میں رہتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 19 اپریل تک 18 سال تک کے 90 فی صد افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان افراد کو ویکسین لگوانے والوں کو یکم مئی تک کا بھی انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ امریکہ کے مقابلے یورپی ممالک کو ویکسین لگانے سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے۔یورپی ممالک میں کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل میں سستی روی کی ایک وجہ ان کی برطانوی ویکسین ‘ایسٹرا زینیکا’ پر انحصار ہے۔ان ممالک سے مذکورہ ویکسین لگوانے والوں میں خون جمنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔جمعے کو جرمنی کے بعد ہالینڈ نے بھی 60 سال سے کم عمر والے افراد کے لیے اس ویکسین کا استعمال بند کر دیا ہے۔