نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے سے متاثرین کی تعداد 297535 ہوگئی جس سے ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے اور ہندوستان میں اب تک8498 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 141842سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 147195لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سے سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3607 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 152 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 97648 اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3590 ہوگئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 1561 لوگ اس وائرس سے صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 46078 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے می تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 38716 ہوگئی ہے اور 349 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 20705 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے ۔کورونا کے سبب قومی راجدھانی دلی کی حالت بھی مسلسل بگڑتی جارہی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے ۔ دلی میں 34687 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1085 لوگوں کی جانیں گئی ہیں جبکہ 12731مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے ۔ملک میں مغربی ریاست گجرات کووڈ۔ 19سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے لیکن تعداد اموات کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 22032 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1385 لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ اس کے علاوہ 15101لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 12088کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 345 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔