جنیوا / / دنیا میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 84.64 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں64729 84افراد کو متاثر کیا ہے اوراس وبا سے453290افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ کا پہلا ، برازیل کا دوسرا اور برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے ۔دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک2189056افراد متاثر اور 118421افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک978142افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور47748افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 کا پھیلنا جاری ہے اور اب تک اس ملک میں560321افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں او ر 7650افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اس کورونا وائرس سے برطانیہ میں صورتحال دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ یہاں اب تک301935افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور42375افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔اسپین میں اب تک 245268افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔ اب تک238159افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34514افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،494 افراداس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 4638 ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی بدتر ہے ۔ فرانس میں اب تک 195272افراد وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور29606افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔جرمنی میں189817افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8875 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ پیرو میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کسی موت یا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔اس ملک میں اب تک افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 7257 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ترکی میں کورونا سے184031افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4882 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران ،جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے میں197647افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 9272 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں 19،747 ، بیلجیم میں 9683 ، کینیڈا میں 8361 ، نیدرلینڈ میں 6097 ، سویڈن میں 5053 ، ایکواڈور میں 4087 ، سوئٹزرلینڈ میں 1956 ، آئر لینڈ میں 1714 اور پرتگال میں 1524 اموات ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔