حیدرآباد// کورونا کے علاج کے لئے جنگل سے نکل کر اسپتال جانے کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ماونواز جی مدھوکر کی علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔وہ شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال میں زیرعلاج تھا۔پولیس نے اس کے ارکان خاندان کو کل اس کی موت کی اطلاع دی۔ماونوازوں کی اسپیشل زونل کمیٹی کا سکریٹری مدھوکر، کوروناکے علا کے لئے جنگل سے نکل کر جارہا تھاکہ اس ماہ کی 2تاریخ کو ضلع ورنگل میں پولیس نے ایک اطلاع پر اس کو حراست میں لے لیا اور پھر علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاجہاں وہ زیرعلاج تھا۔