غلام نبی رینہ
کنگن // ایک افسوسناک واقعہ میں، ایک نوجوان پاور کنال میں ایک دوسرے نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈوب گیا۔پولیس نے بتایا کہ دو نوجوان اپر سندھ ہائیڈرپاور پروجیکٹ سکنڈ کی پاور کنال کے کنارے تھیون کنگن کے مقام پر بیٹھے تھے کہ اس دوران25سالہ ممتاز احمد ٹیڈوا ولد محمد شفیع ساکن تھیون کو دل کا معمولی دورہ پڑا اور وہ چکر کھانے کیساتھ ہی کنال میں گر پڑا۔ اس موقعہ پر اسکے ساتھی تنویر احمد ٹیڈوا ولد محمد رفیق ساکن تھیون نے اسے بچانے کیلئے پاور کنال میں چھلانگ لگادی اور اسی دوران مقامی پولیس اور لوگ وہاں پہنچ گئے۔اس دوران ممتاز احمد، جسے دل کا دورہ پڑا تھا، کو پولیس اور مقامی لوگوں نے بچایا اور اسے ٹراما ہسپتال کنگن لئے گئے جسے بعد میںسکمز ریفر کیا گیا۔لیکن تنویر احمد جو اسے بچانے کیلئے گیا تھا، پانی کی لہروں میں گم ہوگیا۔لاپتہ نوجوان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔