عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//چھترال میں کھیلا جا رہا ہے چھترال پریمیئر لیگ اختتام پذیر ہوا ۔اس دوران فائنل میچ کنگ الیون چھترال اور جٹ واریئر کے درمیان کھیلاگیا جسے جیت کے کنگ الیون نے چھترال پریمیئر لیگ ٹرافی حاصل کی۔ کنگ الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور معینہ اوروں میں 164 رن بنائے، جٹ واریئر 138 پر آل اوٹ ہو گئی۔اس موقع پر نائب تحصیلدار چھترال شوکت احمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت احمد نے ان سے کہا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی منشیات کی لت سے دوری رکھیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ۔