عارف بلوچ
اننت ناگ//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے شیو مندر اموہ ویری ناگ میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ناگزیر بن گئی ہے۔ شیو مندر کا دورہ کرنے اور ایک پوجا میں کشمیری پنڈت برادری کے ارکان کے ساتھ شامل ہونے کے بعد محبوبہ نے کہا کہ یہاں رہنے والے لوگوں کا حکومت سے بڑا کردار ہے۔ ہمیں آگے دیکھنا چاہیے، ماضی میں پھنسے نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہے تاہم کچھ طاقتیں ہمیشہ ہمیں الگ کرنے میں لگے ہیں جو کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے مائیگرنٹ کالونیوں میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے اپیل کی کہ وہ کشمیری پنڈتوں کی رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔اس سے پہلے یہاں کشمیری پنڈتوں نے ڈی پی صدر کا شاندار استقبال کیا اور اپنی روداد سنائی۔