سرینگر//3 روزہ انٹر کالج سیلات (مرد/خواتین) چیمپئن شپ 2022 کا کل یہاں کشمیر یونیورسٹی میں افتتاح کیا گیا جس کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے جموں و کشمیر کی Pencak Silat ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا۔اس میںوادی کے 14 مختلف کالجوں کے تقریباً 200 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹرکوآرڈینیٹر DPE&S نے اس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا ئکی حوصلہ افزائی کی اور ان کی خواہش کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔آمنہ نیشنل گولڈ میڈلسٹ نے پینکیک سلات کی مختلف مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ہندوستان کے چیف کوچ عرفان عزیز، رویس احمد بھی موجود تھے۔