عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سری نگر//پویلین سپورٹس ارینا اور 93.5 ریڈ ایف ایم نے تاریخی باؤلنگ بیش ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے ہاتھ ملایا جس سے کشمیر کے دلکش خطے میں پہلی بار گیند بازی کا مقابلہ ہوا۔ یہ ایونٹ پویلین سپورٹس ارینا کی جدید ترین سہولت میں منعقد ہوا، جہاں شرکاء نے اپنی باؤلنگ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیلنٹ اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ کے سٹار، عمر نثار فائنل میں فتح یاب ہوئے۔انہوںنے اپنے مضبوط حریف عدنان وانی کے خلاف صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ مقامی کمیونٹی اور باؤلنگ کے شوقین افراد کے زبردست ردعمل کے ساتھ، باؤلنگ بیش ٹورنامنٹ خطے میں ایک سپر ہٹ ثابت ہوا ۔دی پویلین سپورٹس ارینا کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان شاہ نے کہا “ہم باؤلنگ بیش ٹورنامنٹ کی کامیابی پر پرجوش ہیں۔ شرکاء کے جوش و جذبے اور شائقین کی جانب سے زبردست حمایت کا مشاہدہ کرنا خوش کن تھا ۔ہمارا مقصد کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک منفرد اور سنسنی خیز تجربہ لانا تھا، اور ہم موصول ہونے والے ناقابل یقین ردعمل کیلئے شکر گزار ہیں۔”