کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ و اسکے گردنواح کے علاقہ جات میں پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی پائپیں متعدد مقامات پر نالیوں میں پڑی ہوئی ہیںجسکے سبب عوام کو خدشتہ ہے کہ یہ پائپیں ٹوٹی تو نہیں ہیں اور وہ گندہ پانی استعمال کررہے ہیں۔ کشمیر عظمیٰ کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ قصبہ میں بیشتر مقامات پر یہی حال ہے جہاں پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی پائپیں گندگی نالیوں میں پڑی ہوئی ہیں جبکہ محکمہ کے ملازمین انھیں کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کرتے ۔ باغون اسکول کے قریبی رہائشیوںنے بتایا کہ محکمہ نے پانی کی پا ئپیںگندی نالی میں ڈالی ہوئی ہیں اور یہ نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ ان سے پانی بہتا رہتا ہے جبکہ ان نالیوں میں گندگی ہروقت جمع رہتی ہے اور لوگ اسی پانی کا استعمال گھروں میں کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ کئی مرتبہ محکمہ کے ملازمین کی نوٹس میں اس معاملے کو لایاگیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مانگ کی کہ اس پر کاروائی عمل میں لائی جانی چاہے اور ان سبھی ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہے جنھوں نے ان پائپوں کو گندی نالیوں میں ڈالا ہوا ہے۔