عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ// تاریخی چوگن گراؤنڈز پر انڈر 19 لڑکیوں کیلئے انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ملٹی ڈسپلن کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کشتواڑ نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کھرتی لال شرما کی نگرانی میں کیا ہے۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسرز نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اچھے نظم و ضبط کے ساتھ مقابلہ کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر توجہ دیں اور کھیل کے اصولوں پر عمل کریں جو فتح حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔حصہ لینے والی ٹیموں کا انتخاب ضلع کشتواڑ کے تمام زونوں میں منعقدہ انٹر اسکول زونل سطح کے ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے کے بعد کیا گیا ہے۔