جموں//کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے 2سنیئر پی ڈی پی لیڈران ، ایک سنیئرنیشنل کانفرنس لیڈر سمیت چار افراد نے صدر سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ صوبائی نائب صدر سید اصغر علی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پی ڈی پی ٹریڈ یونین ضلع صدرکشتواڑ سجاد احمد دیو، نائب صدر پی ڈی پی ضلع کشتواڑ جعفر حسین بابزادہ ،سنیئرلیڈر نیشنل کانفرنس رمن شان اور کشتواڑ کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن جنرل سیکریٹری مسود احمد مٹو اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔ اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی کواپنی پالیسیوں اور ایجنڈے کی بدولت صوبہ جموں میں بھی عوامی تعاون حاصل ہورہا ہے۔ بخاری نے کہا’’وادی چناب کے اضلاع ترقی، صحت ڈھانچہ اور روزگار سے محروم رہے ہیں، خطہ میں سیاحت کے وسیع ترامکانات موجود ہیں اور جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ بلاکسی امتیازکشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن کی ہمہ جہت ترقی کی وعدہ بند ہے‘‘۔ انہوں نے لیڈران سے کہاکہ وہ لوگوں کو پارٹی کی پالیسیوں بارے آگاہ کریں اور عوامی مسائل کو اُجاگر کریں۔ سید اصغر علی نے بھی نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا۔