کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میںسرتھل دیوی جی یاترا خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ، جو کہ رواں ماہ کی20 اور21 تاریخ کو منعقد ہو رہی ہے۔اجلاس کے دوران ٹرسٹ کمیٹی کے ممبران نے دی سی کو مطلع کیا کہ یاترا گوری شنکر مندر سے20جولائی2018کو سرتھل شرائن کے لئے روانہ ہوگی اور چھڑی کو مندر میں شام کا استقبال کیا جا ئے گا۔ مندر کے احاطہ میںہون21جولائی کو کیا جائے گااور یاترا 22جولائی کو واپس کشتواڑ پہنچے گی۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ بغیر خلل بجلی ، پانی کی سپلائی ،ٹریفک کی نقل و حرکت یقینی بنا نیکی ہدیات دی گئی۔ محکمہ صحت کو یاترا کے روز ایک ایمبولنس کو ڈاکٹر اور نیم طبی عملے کے ہمراہ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ یاتریوں کے لئے ٹائیلٹ سہولیات،مندر کے گرد و نواح میں روشنی کا معقول انتظام اور یاتریوں کے لئے معقول ٹرانسپورٹ فراہم کرنے ، بغیر خلل بجلی ، پانی کی سپلائی کی بھی ہدایت دی گئی ۔ سیکورٹی اور فائر ٹینڈروں کی دستیابی کے ا نتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ڈی سی نے تمام محکموں کے افسروں کو قریبی تال و میل بنانے پر زور دیا تاکہ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہو جائے۔اجلاس میں اے ڈی سی کشوری لعل ، سی پی او یاسر بلوان ،سی ایم او ،تحصیلدار اور اے آر ٹی او کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسروں و اہلکاروں کے علاوہ سرتھل دیوی ٹرسٹ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔