جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس (کوووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوراب یہ دنیا کے بیشترممالک (205 ممالک اورعلاقوں) میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 108804 تک پہنچ گئی ہے اور 1771881 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل لے چکی ہے ۔ یہاں پراب تک سواپانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1800 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 20602 تک پہنچ گئی ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک 529887 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پرمتاثر یوروپی ملک اٹلی ہے جہاں اس وبا سے اب تک 19468 افراد کی موت ہوئی ہے اور 152271لوگ اس وباسے متاثر ہوئے ہیں۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82052 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور3339 اموات ہوئی ہے ۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔ وہیں اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے . یہاں اب تک 161852 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 16353 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ اس دوران کورونا وائرس کے کیسز اورموت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 130730 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 13851 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 120479 افراد متاثر ہوئے ہیں اور2673 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں وہاں79991 لوگ اس سے وباسے متاثرہوئے ہیں اوراب تک 9875 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 70029 افراد اس وباسے متاثرہوئے ہیں جبکہ 4375 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے ۔ وہیں بیلجیم میں3346، ہالینڈ میں 2643، برازیل میں 1124، ترکی میں 1101، سوئزرلینڈ میں 987، سوئیڈن میں887، کینیڈامیں653، پرتگال میں 470 .آسٹریا میں337 ،انڈونیشیا میں 327،آئر لینڈ میں 320،ایکواڈور میں 315،رومانیہ میں 282،الجیریا میں275،میکسیکو میں 273،ڈنمارک میں 260،فلپائن میں 247 اور پولینڈ میں 208لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ جنوبی کوریا میں اس وبا سے 214 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10512 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں. قابل غورہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر چار لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک مکمل طور پر شفا یاب ہو چکے ہیں۔