جموں//محلہ کرشنا نگر کاوفود زیر نگرانی نویوگ یوا سنگٹھن کے سربراہ اشوک شرما کی قیادت میںاسسٹنٹ انجینئر پاورڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سب ڈویژن 2 کنال روڈ جموں کے ساتھ ملاقی ہوا اور محلہ کرشنا نگر میں بجلی کی ترسیلی لائنوں سے پیداشدہ صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں موت کی سبب بنی ہوئی ہے جبکہ انتظامیہ کنبھ کرن کی نیند میںمست ہے۔یہاں پرجاری پریس بیان میں تنظیم کے لیڈر اشوک شرما نے مزید کہاہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں کو بدل دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے تاکہ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے علاوہ لوگوں کی حفاظت اورزندگیوں سے مزید کھلواڑ نہ ہوسکے۔ انہوںنے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی سپلائی ناکارہ ہونے کے سبب علاقہ کے سکولی بچوںکو پڑھائی میں کئی دشوار یں پیدا ہوچکی ہیں اوران کے کیرئر سے بھی کھلواڑ کیاجارہاہے۔ شرما نے متعلقہ حکام سے فوری طورپر اقدامات اٹھانے کی پرزوراپیل کی ہے کہ وہ علاقہ میںبجلی کی سپلائی کویقینی بنانے میں ہرممکن اپنا تعاون فراہم کرے تاکہ علاقہ کے لوگوں کو مزید مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔