ویٹیکن سٹی//ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ہونے والی ورچوئل تقریب میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔کوروناوائرس کی وجہ سے تقریب میں شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رہی۔اسی طرح حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش بیت الحم میں بھی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔بیت الحم کا پر ہجوم رہنے والا‘منیجر اسکوائر’ کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا ً خالی تھا اور لوگ بہت کم تعداد میں موجود تھے ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7کروڑ 90لاکھ 57ہزار 616 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17لاکھ 37ہزار 751 ہو چکی ہیں۔