کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ تعلیمی زون میں عرصہ دراز سے 4ہائر سکینڈریوں اور 7ہائی سکولوں کے سربراہوں کی کرسیاں خالی ہیں ۔اس زون میںپانچ ہائر سکینڈری سکول قائم ہیں جن میں ہائر سکینڈری سکول کیرن ،لون ہرے ،وارسن ،کرالہ پورہ اور پنزگام شامل ہیں جن میں ہائر سکینڈری سکول لون ہرے میں پرنسپل تعینات ہے جبکہ دیگر چار میں پر نسپل صاحبان کی کرسیا ں خالی پڑی ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پرنسپل کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کیرن ،پنزگام اور وارسن ہائر سکینڈری سکولو ں میں جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی بچو ں کو مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگو ں کے مطابق ان ہائر سکینڈری سکولو ں میں طلبہ کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے لیکن جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متا ثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان ہائر سیکنڈری سکولوں کیلئے نئی عمارتو ں کی تعمیر کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔اس زون میں 11ہائی سکول بھی قائم ہیں جن میں بڈنمل ،ستہ بوین ،تمنہ ،مانز پتھرا ،درد پورہ ،ریڈی ،میلیال ،منڈین ،کیرن ،کرالہ پورہ اور دردسن شامل ہیں اور بڈنمل ،ستہ بوین ،تمنہ ،مانز پتھرا ،درد پورہ ،ریڈی اور میلیال کے ہائی سکولوں میںہیڈ ماسڑوں کی کرسیا ں خالی پڑی ہیں ۔منز پتھرا ،تمنہ اور ستہ بیون ہائی سکولو ں کو رمسا سکیم کے تحت درجہ بڑھا دیا گیا جس کے بعد ان علاقوں کے لوگو ں نے مسرت کا اظہار کیا تاہم مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان سکولو ں میں ہیڈ ماسڑوں کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ۔