بڈگام//ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے تمام ایم ایچ سی اور تھانوں کے کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم (سی سی ٹی این ایس) آپریٹروں کے ساتھ سی سی ٹی این ایس پروجیکٹ اور دیگر ویب پورٹلز کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کی۔یہ میٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔سی سی ٹی این ایس (کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم)کو پچھلے کچھ سالوں سے پبلک ڈومین میں ڈال دیا گیا ہے اور ضلع کے تمام تھانوں کو مرکزی ڈیٹا بیس سے جوڑا گیا ہے۔تمام ایف آئی آر ، جرائم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عام ڈائریوں اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو کور ایپلی کیشن سافٹ ویئرمیں عام لوگوں کی سہولت کے لیے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے تمام ایم ایچ سی؍سی سی ٹی این ایس آپریٹروں پر زور دیا کہ وہ وقتاً فوقتاً منظور شدہ ہدایات پر عمل کریں۔تمام ایف آئی آر اور دیگر تفصیلات کو سافٹ ویئر میں بغیر کسی تاخیر کے اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے۔ایس ایس پی بڈگام نے شرکاء پر زور دیا کہ تفتیش کے عمل سے متعلق تفصیلات بھی فوری طور پر اپ لوڈ کی جائیں تاکہ سی سی ٹی این ایس پروجیکٹ کے تحت عام لوگوں کو شفاف ای پولیسنگ فراہم کی جا سکے۔ایس ایس پی بڈگام نے ایم ایچ سی؍سی سی ٹی این ایس آپریٹروں کی کوششوں کو سراہا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ڈیٹا کی عمل کو تیز کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اسے ہم آہنگ کریں۔ایس ایس پی بڈگام کے علاوہ اے یس پی بڈگام گوہر احمدجے کے پی ایس ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بڈگام فیاض حسین جے کے پی ایس اور دیگر افسران بھی جائزہ اجلاس کا حصہ تھے۔