جموں//حکومت نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی کان کنی کے قوانین کی روک تھام کیلئے 2016 میں ترمیم کرکے پنچایتوں کو کان کنی کی اجازت دی ہے۔ایک سینئر افسر نے بتایا’’اس ترمیم کے ساتھ پنچایتیں اپنے اپنے علاقوں میں کان کنی کے لئے ایک ہیکٹر تک مختصر مدت کی اجازت حاصل کرسکتی ہیں، اب یہ قانون قواعد کے ذریعہ لایا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ یہ ترمیم اس لئے کی گئی ہے کہ پنچایت رائلٹی ادا کئے بغیر کان کنی کرسکے، قبل ازیں پنچایتوں کو پہلے سے ہی رائلٹی ادا کرنا پڑتی تھی‘‘۔