سرینگر//اننت ناگ سے 70کلومیٹر دور علاقہ ژرہ کوکرناگ میں لوگ موجودہ دور میں بھی صاف پانی ، سڑک، بجلی اور موبائل سروس سے محروم ہیں ۔مقامی لوگوںکے مطابق وہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے سخت پریشان ہیں اور ندی نالوںکا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ لوگو ںکا کہنا ہے کہ علاقہ کی وسیع آبادی کیلئے طبی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک اوربجلی کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے کئی بار رجوع کیا گیا لیکن اس بستی کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے۔لوگوں کے مطابق موبائل سروس کی فراہمی کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس علاقے کی طرف توجہ دیکر یہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سی این آئی