کٹھوعہ // ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ کی صدارت میں کٹھوعہ سیکرٹریٹ میں افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع میں یومِ آزادی کی تقریب کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اس دوران ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھار پاٹل، اے ڈی سی، سی ای اوکے علاوہ کٹھوعہ ضلع کے دیگر اعلی آفسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔اس دوران میٹنگ پریڈ ، ثقافتی پروگرام، اور و دیگر پروگراموں کی پیشکش اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ یومِ آزادی کی تقریب میں ضلع کے تمام ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیںاورتمام ترانتظامات کویقینی بنایاجائے۔