ادہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور رویندرکمارنے 64 عازمین حج کے قافلے کوہری جھنڈی دکھاکرسفرمحمودکیلئے روانہ کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منوہر لال ،پولیس ٹیم اورسول افسراکے علاوہ معززشہری اورعازمین حج کے رشتہ دارموجودتھے۔اس دوران عازمین حج سے خیالات کااظہارکرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارنے عازمین کومبارک سفرپرروانگی کیلئے مبارکبادپیش کی اوران سے استدعاکی کہ وہ ریاست جموں وکشمیرمیں امن اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔عازمین حج کے اس قافلے میں 25خواتین عازمین بھی تھیں جنھیں جے کے ایس آرٹی سی کی دوبسوں میں گوجرہوسٹل ادہم پورسے سرینگرکیلئے روانہ کیاگیاجہاں سے وہ انٹرنیشنل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔